۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید حمید جزایری

حوزہ / جامعۃ المصطفی (ص)میں نئے تعلیمی سال 1401-1402 (2022 – 2023ء) کے آغاز کے ساتھ ہی جامعۃ المصطفی (ص)میں تعلیمی امور کے سربراہ نے المصطفی (ص)کے تازہ ترین تعلیمی پروگراموں اور تعلیمی اہداف کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں حجۃ الاسلام والمسلمین جزائری نے "مؤثر کردار کی حامل تعلیم" کو جامعۃ المصطفی (ص)کے نئے سال کے تعلیمی سال کا "سلوگن اور شعار" قرار دیتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی (ص) اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ وہ معارفِ دین اور احکامِ الہی کی درست تفہیم کو احسن طریقے سے انجام دے۔

انہوں نے کہا: جامعۃ المصطفی (ص) العالمیہ، ہمیشہ سے ایک بین الاقوامی تعلیمی ادارے کے طور پر مبانی دینی کی توسیع کے لیے اقدامات انجام دینے میں سرگرم رہا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین جزائری نے تمدن سازی میں عقلانیت، عدالت اور معنویت پر توجہ دینے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اس نئے تعلیمی سال کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ اس سال جامعۃ المصطفی (ص) کے تمام تعلیمی شعبوں اور تعلیمی اکائیوں میں کارشناسی (گریجوئیٹ) سطح پر تعلیمی تحوّل اور نکھار پر توجہ مرکوز رکھی جا رہی ہے۔

جامعۃ المصطفی (ص)میں تعلیمی امور کے سربراہ نے کہا: تعلیمی تبدیلی کے اس منصوبے کے مطابق جامعۃ المصطفی (ص)کے تقریباً 140 تعلیمی ڈیپارٹمنٹ اب بڑھ کر 400 شعبوں تک جا پہنچیں گے اور تخصصی موضوعات میں "فقہ و اصول"، "قرآن و حدیث"، " علومِ انسانی اسلامی"، "فلسفہ اور مطالعاتِ ادیان"، "تاریخ سیرت و تمدنِ اسلامی" اور "زبانِ ادبیات و فرہنگ شناسی" جیسے موضوعات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین جزائری نے کہا: جامعۃ المصطفی (ص)میں لسانی تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے زبان، ادبیات اور فرہنگ شناسی کے میدان میں مختلف قوموں کے افراد کو ان کی زبان اور ثقافت کی بنیاد پر اسلامی تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی جامعۃ المصطفی (ص)کے تمام شعبہ جات اسی تعلیمی پلان کا حصہ تھے۔

جامعۃ المصطفی (ص)العالمیہ میں تعلیمی امور کے سربراہ نے کہا: تعلیمی تبدیلی کے اس منصوبے کو سال کے دوسرے نصف سمسٹر میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کورسز کے لیے بھی لاگو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: تعلیمی تحوّل و تبدیلی کا منصوبہ جامعۃ المصطفی (ص)کی سرگرمیوں میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم ہمیشہ اساتید، طلباء اور ماہرینِ تعلیم کی ماہرانہ آراء اور نظریات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بلاشبہ المصطفی (ص)یونیورسٹی میں ان تعلیمی منصوبوں کے نفاذ سے تعلیمی انقلاب برپا ہوگا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین جزائری نے اپنے بیانات کے آخری حصے میں جامعۃ المصطفی (ص)میں خدمات انجام دینے والے مدیر حضرات، ماہرینِ تعلیم اور متعدد ورکنگ گروپس کی ہزاروں گھنٹے کام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی (ص) کے تمام تعلیمی شعبہ جات جنہوں نے اس تعلیمی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے اور المصطفی (ص)کی تعلیمی لائن کو پرانے نظام سے نئے نظام میں تبدیل کرنے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا، ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .